شہدائے سانحہ 12مئی کی برسی پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام

کراچی(پبلک نیوز)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 12 مئی سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، 12مئی کے واقعہ کو بھلانا ممکن نہیں ہے۔ پی پی پی کارکنان نے عدلیہ آزادی کے لیے جان کے نظرانے پیش کیے۔

 

سانحہ 12 مئی کے شہداء کی برسی پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام، انہوں نے کہا کہ 12 مئی سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آمر یت اور دہشتگردوں نے ملکر 12 مئی شہر میں خون کی ہولی کھیلی۔ 12 مئی کے واقعہ کو بھلانا ممکن نہیں ہے۔12 برس بیت گئے، خون آشام دن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ پی پی پی کارکنان نے عدلیہ آزادی کے لیے جان کے نظرآنے پیش کیے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی کارکنان کے بغیر آزاد عدلیہ کی جنگ ممکن نہ تھی، پیپلز لائر فورم اور وکلاء برادری نے سابق آمر کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ سانحہ 12 مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔12 مئی میں ملوث کرداروں کی وفاقی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں