آج کے دن بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہباز شریف کا پیغام

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پایہ تکمیل کو پہچانے کے لئے تن، من اور دھن لگائے گی۔ پاکستان مسلمانان برصغیر کی مقدس امانت ہے، اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم نے اپنی سوچ اور فکر سے ہمارے لئے واضح راہ عمل متعین کر دی ہے، اس پر کاربند ہو کر ہی ہم ان اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں، جن کے لئے پاکستان وجود میں آیا تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پایہ تکمیل کو پہچانے کے لئے تن، من، دھن لگائے گی۔

 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جمہوری جدوجہد کا ہمیں درس دیا ہے، ہم اس پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان مسلمانان برصغیر کی مقدس امانت ہے، اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت بن کر رہے گا، انشاءاللہ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد اور مشاہیر پاکستان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر کر کے رہے گی۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کو جب اقتدار ملا، قائد اعظم کے پاکستان جو ہر لحاظ سے مظبوط بنایا۔ مسلم لیگ ن نے قائد اعظم کے پاکستان کو دفاعی طاقت بنایا، معاشی طاقت کی طرف گامزن کیا۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے سی پیک دیا اور اس کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے اقدامات کئے۔ آج کے دن بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم بحیثیت قوم ان کے احسان مند ہیں۔


شہباز شریف نے کہا کہ بابائے قوم کی ولولہ انگیز، مخلص اور بصیرت افروز قیادت تھی، جس نے بکھرے اور مایوس مسلمانوں کو منزل تک پہنچایا۔ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ ہم اپنے بزرگوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرنے اور اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کی کا اعادہ کرتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی بصیرت کی روشنی میں اپنی اپنی ذمہ داریاں قومی جذبے، احساس ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دیں۔ نوجوانوں کے لئے بابائے قوم کا پیغام علم کے حصول پر مکمل توجہ دینا ہے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں