بارسلونا کیلئے 600 گولز کا سنگ میل عبور، میسی کا بطور کپتان 100واں میچ یادگار بن گیا

پبلک نیوز: میسی کو روکنا ناممکن  ہے۔ لیونل میسی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ میسی نے بار سلونا کے لیے 600 گولز کر کے بطور کپتان اپنا 100واں میچ یادگار بنا دیا۔

 

فٹ بال میں جادو گر کے نام سے مشہور لیونل میسی نے بطور کپتان اپنا 100واں میچ یادگار بنا لیا۔ میسی بارسلونا کے لیے 600 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 

ارجنٹائن اسٹرائیکر نے بارسلونا کے لیے 491 گول الٹے اور 85 گول سیدھے پاوں سے اسکور کئے جبکہ ہیڈرز کے ذریعے گولز کی تعداد 22 رہی۔

 

1950 کی دہائی میں بارسلونا کی کپتانی کرنے والے سیسر رودریز 232 گولز کے ساتھ بارسلونا کی گول فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

لیورپول کے خلاف دو گول کرنے والے میسی 112 گولز کے ساتھ چمپئنز لیگ کے سیکنڈ بیسٹ گول اسکورر ہیں۔ انہیں روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈ کے 126 گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 14 گولز کی ضرورت ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں