محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا عندیہ دے دیا

کراچی(پبلک نیوز) کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا عندیہ، شہر قائد میں موسم خشک اور گرم رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

شہر قائد میں سورج پھر آگ برسانے کو تیار، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر یکم مئی سے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور گھر و دفاتر سے نکلتے وقت پانی کی بوتل، گیلا تولیہ ساتھ رکھیں اور سر کو ڈ ھانپ کر گھروں سے نکلیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں