شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی(پبلک نیوز) شہر بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گرمی سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔ دھوپ میں کم نکلیں پانی ذیادہ استعمال کریں۔

 

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج کا پارہ ہائی رہے گا، درجہ حرارت ابھی سے اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور آج درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شہری ہلکے کپڑے پہنیں، پانی زیاڈہ سے زیادہ پیا جائے، دھوپ میں زیادہ نہ نکلیں، ضرورت کے تحت باہر جائیں تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مئی میں اپریل سے بھی زیادہ گرمی ہو گی اور میں بھی شدید گرمی ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں