میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے، روجر فیڈرر اور کیرولینا آگے

پبلک نیوز: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روجر فیڈرر اور کیرولینا پلیسکوا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیک ریپلکن کیرولینا پلیسکوا نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ سیمونا ہالیپ کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیٹڈ ہالیپ کو سات پانچ اور چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن کو باآسانی ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ فیڈرر نے میچ میں چھ صفر اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں