پنجاب کابینہ اجلاس: لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کی منظوری، سستی روٹی اتھارٹی بند

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ گریڈایک سے 4 تک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پنجاب کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ فنانس کمیشن 13ارکان پر مشتمل ہو گا۔ فنانس کمیشن کی سربراہی کے لیے بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیرخزانہ سربراہ ہوں گے۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پراب زیادہ جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک لائسنس کی فیس کم اور خلاف ورزی پر جرمانہ زیادہ کر دیا گیا۔

 

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قرضے واپس نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تمام قرضہ جات آہستہ آہستہ واپس لیےجائیں گے۔ سستی روٹی اسکیم کا اسپیشل آڈٹ کرایا جائے گا۔

 

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے 4 تک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بارڈرپولیس قوانین میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔

 

انھوں نے آگاہ کیا کہ کابینہ اجلاس میں ڈینگی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں