شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج، لندن جانے کی تیاریاں

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا حکم پر محکمہ داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف چند روز میں لندن اڑان بھریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف چند روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کی بیمار پوتی زیر علاج ہیں، ن لیگی رہنما کی لندن روانگی کا مقصد پوتی کی تیمارداری بتایا گیا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں