صدر ڈونلڈ کی پالیسیوں کا امتحان، امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا دنگل

پبلک نیوز: صدر ڈونلڈ کی پالیسیوں کا امتحان، امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا دنگل آج سجے گا۔ ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس میں کانٹے کی ٹکر متوقع ہے

امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات کے لیے سیاسی موسم گرم ہو گیا۔ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کس جماعٹ کا کنٹرول ہو گا؟ ایوانِ نمائندگان کی 435 جبکہ سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔

ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس مختلف ریاستوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی جیت کا یقین ہے تو دوسری طرف ڈیموکریٹ بھی جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔

امریکی سینٹ میں پارٹی پوزیشن بھی کافی دلچسپ ہے۔ اس وقت ایوانِ نمائندگان یا ہاؤس میں ریپبلکنز کو 235 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین کی تعداد 193 ہے۔ 100 رکنی سینیٹ میں 51 ریپبلکن جبکہ 49 ڈیموکریٹ ہیں۔ لہذا وسط مدتی انتخابات ٹرمپ کے لیے ریفرنڈم بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں