بڑی بڑی باتیں کرنے والی بھارتی فضائیہ کا مگ 27 طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی(پبلک نیوز) بڑی بڑی باتیں کرنے والی بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، راجستھان میں انجن کی خرابی کے باعث مگ 27 طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ رواں سال میں اب تک یہ دوسرا مگ 27 طیارہ ہے جو تباہ ہوا۔

 

بھارتی فضائیہ کا مگ 27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، راجستھان کے شہر جودھ پور کے قریب اُتر لئی سے اُڑان بھرنے والا طیارہ اپنے معمول کے مشن پر تھا، جب انجن میں خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ اس میں سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ رواں سال میں اب تک یہ دوسرا مگ 27 طیارہ ہے جو تباہ ہوا۔

 

بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جس دوران طیارے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جا سکے گا۔ گزشتہ ماہ بھی مگ 27 طیارہ راجستھان کی پوکھران رینج میں کریش ہوا تھا، جبکہ اس طیارے کا پائلٹ بھی حادثے میں محفوظ رہا تھا۔

 

واضع رہے کہ 26 فروری سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا، بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے۔ اگلے ہی دن بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھر پور جواب دیا، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مگر پاک فضائی نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور بھارت کا ایک پائلٹ گرفتار کر لیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں