کراچی: دودھ کی قیمت میں 23 روپے فی کلو اضافہ

کراچی (اسامہ بن عتیق) شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیری فارمرز نے مڈل مین کو فی لیٹر دودھ 108 روپے میں بیچنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر سپلائی اور پرائسز نے دودھ کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈیری فارمرز اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں جاری ہیں۔ ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کے نئے ریٹ کا اعلان کر دیا۔ دودھ کی قیمتوں میں 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرتے ہوئے 108 روپے فی لٹر میں بیچنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ریٹیل ریٹ 120 روپے کر دیا گیا۔

 دودھ کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کی خبر پر وزیر سپلائی اور پرائسز نے نوٹس لے لیا۔ 26 روپے اضافہ کرنے والے ڈیری فارمرز اور دکانداروں کہ خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مہنگائی کی ستم ظریفیوں سے تنگ آئے عوام بھی پھٹ پڑے۔ دودھ کے نرخوں میں یکدم اضافہ کو مسترد کر دیا۔

 دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نےایک سال قبل ہی دودھ کی قیمت 85روپے فی لٹر برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد گذشتہ اپریل میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 94 روپے فی لٹر کر دی گئی تھی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں