مینار پاکستان: قرار داد پاکستان کی یاد

مینار پاکستان ٹھیک اس جگہ موجود ہے جہاں 78 سال پہلے قرار داد پاکستان منظور ہوئی۔ مینار پاکستان اپنی منفرد فن تعمیر کا عکاس ہے۔

مینار پاکستان جس جگہ موجود ہے جسے منٹو پارک کہا جاتا تھا اور اب گریٹر اقبال پارک کہلایا جا تا ہے۔ ترک ماہراین تعمیرات نے اس کی تعمیر1960 میں شروع کی۔ جس پر 75 لاکھ لاگت آئی، 324سیٹرھیوں والے اس خو بصورت مینار کی بلندی 196فٹ اور 6انچ ہے۔

مینار پاکستان کا زیریں حصہ پھول کی پتیوں کی مانند ہے جبکہ اسکی دیوراں پر کندہ کی گئی۔ جہدو جہد آزادی کی داستان، قرآنی آیات، اقبال اور قائد کے اقوال موجود ہیں۔ منیار پاکستان آزادی کے حصول کے لیے عزم و ہمت سے بھرپور لوگوں کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے پاکستان کی آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

مینار پاکستان ملک بھر سے آئے محب وطن لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکزبنا ہوتا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں