وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کا دورہ سعودی عرب

پبلک نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کا دورہ سعودی عرب، وزیر مذہبی امور کا حج انتظامات کے حوالے سے سعودی وزیر حج اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں، حج کوٹہ میں اضافے پر  سعودی حکام کا شکریہ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔ جہاں انھوں نے حج انتظامات کے حوالے سے سعودی وزیر حج اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں اور حج کوٹہ میں اضافے پر  سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر مزہبی امور نے دوری سعودی عرب میں حج انتطامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر مذہبی امور نے ائیرپورٹ میں حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ بعد ازاں انھوں نے منی، مزدلفہ، عرفات میں پاکستانی حجاج کے  انتطامات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر مذہبی امور نے حاجیوں کی رہائش اور عمارتوں کے حوالے سے بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی حجاج کے کھانے کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر مذہبی امور کی جانب سے حاجیوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں