وزیر صحت پنجاب کی داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے کی شدید مذمت

لاہور(پبلک نیوز) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بذدل دہسشت گرد اپنی غیرانسانی کارروائیوں کے ذریعے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

 

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے داتا دربار خود کش بم دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے سپوت پولیس اہلکاروں نے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بذدل دہسشت گرد اپنی غیرانسانی کارروائیوں کے ذریعے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

 

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نزدیک تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔ خودکش بم دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تمام پروفیسرز اور سینیئرسرجنز ہسپتالوں میں ہروقت موجودرہیں، ہسپتالوں میں لواحقین سے مکمل تعاون کیا جائے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں