اسحاق ڈار نے نہ صرف قوم بلکہ اپنی پارٹی سے بھی غلط بیانی کی: حماد اظہر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق اسحاق ڈار نے معیشت کے اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کردیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ حمزہ شہباز نے اپنے کیس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ جتنا مرضی چیخ چلا لیں ہم این آر او نہیں دیں گے۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ گزشتہ دور حکومت میں معاشی ترقی کی شرح ساڑھے 4 فیصد رہی۔ اسحاق ڈار نے معیشت کے حوالے سے غلط اعدادوشمار پیش کیے۔ پی ٹی آئی کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ ن لیگ کے پہلے 8 ماہ میں مہنگائی 10 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔ اسحاق ڈار نے نہ صرف قوم بلکہ اپنی پارٹی سے بھی غلط بیانی کی۔

 

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے آخری 7ماہ میں روپے کی قدر میں 17 فیصد کمی ہوئی۔ حمزہ شہباز نے اپنے کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے غلط اعداد وشمار پیش کیے۔ ن لیگ کے آخری مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ 53 سے 44 پوائنٹس پر آگئی تھی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان ن لیگ کے دور میں شروع ہوا۔ موجودہ حکومت ماضی کے بھگاڑ کو بھگت رہی ہے۔ ملکی درآمدات میں مسلسل کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ٹی وی پر ایک حواس باختہ شخص کو دیکھا۔ حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال پر کہا کہ ان کا دل بہت دکھی ہے۔ کاش ان کو یہ درد ماڈل ٹاون کے وقت بھی ہوتا۔ حمزہ شہباز اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز سے کہیں وطن واپس آجائیں۔ ان لوگوں کو ذرا برابر بھی شرم نہیں آتی۔ اس معیشت کو ان لوگوں نے براہ راست برباد کیا۔ ہم خود مانتے ہیں کہ معیشت سست روی کا شکار ہے۔ معیشت کو ریسکیو کرنے کے لیے سست روی ضروری ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق اسحاق ڈار نے معیشت کے اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کردیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ روپے کی قدر میں 10.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز نے اپنے کیس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ جتنا مرضی چیخ چلا لیں ہم این آر او نہیں دیں گے۔ حمزہ شہباز جتنا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مارچ میں برآمدات کی گروتھ نہیں ہوئی۔ معاشی حالات ٹھیک ہونے میں وقت تو لگتا ہے۔ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، اعتراف کرتے ہیں۔ مہنگائی میں اضافے کا احساس ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ حکومت کے اندر سے وزیر اعظم کے خلاف سازش کی باتیں مفروضے ہیں۔  آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت جا رہے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں