چاند کا مسئلہ کیسے حل ہو، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 5 رکنی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) چاند کا مسئلہ حل کرو۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رویت ہلال پر جھگڑے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ٹھان لی۔ پانچ سالوں کا سو فیصد قابل اعتبار کلینڈر بنایا جائے گا۔

 

چاند نکلا، چاند نہیں نکلا، ایک روز پہلے روزہ، ایک روز پہلے عید، لیکن اب نہیں۔ رویت ہلال معلوم کرنے کے لیے سائنس کی مکمل معاونت لینے کا فیصلہ پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پانچ رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔ کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہر لوگ شامل ہوں گے۔

 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پانچ رکنی کمیٹی کو رمضان، عید الفطر، عید الضحی اور محرم الحرام کی تاریخوں کے تعین کا ٹاسک دے دیا گیا۔ کمیٹی آئندہ پانچ برس کے لیے سو فیصد درستگی والا کیلنڈر تیار کرے گی، پانچ رکنی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن تین مئی کو جاری کیا گیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں