شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (ضمیر علی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گرد گھیرا تنگ، ملک سے فرار ناممکن بنانے کی تیاری، سابق وزیرواعظم شاہد خاقان غباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سمری تیار کر لی گئی۔ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

نیب نے سابق وزیرواعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا۔ وزارت داخلہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سمری تیار کرلی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی معاملے کی تحقیقات کے لیے بھی طلب کیا تھا، جس کے بعد انہیں ایک مزید انکوائری کا سمن تھمایا گیا۔ اب وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شاہد خاقان عباسی کا نام عارضی امیگریشن لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد نام ای سی ایل میں شامل کر لیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں