وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019ء کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد(جمشید خان) حج 2019، وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کو حتمی شکل دے دی، حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ تجویز، رواں سال حج اخراجات سبسڈی کے بغیر شمالی پاکستان کے لئے 4 لاکھ 36 ہزار روپے تجویز کیے گئے۔

 

ذرائع کے مطابق حج 2019،وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ تجویز کیا گیا۔ رواں سال حج اخراجات سبسڈی کے بغیر شمالی پاکستان کے لئے4 لاکھ 36 ہزار روپے تجویز کیے گئے۔ جنوبی پاکستان کے لئے 4 لاکھ 26 ہزار روپے حج اخراجات تجویز کیا گیا۔

 

وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے لئے 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی دینے کی تجویز دے دی۔ کابینہ حج پر سبسڈی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔ حج سبسڈی کی صورت میں حج اخراجات 3 لاکھ 90 ہزار ہونے کا امکان۔ حج 2019 میں ایک لاکھ 84 ہزار 210 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔ ایک لاکھ 7 ہزار سرکاری 76 ہزار سے زائد پرائیویٹ سکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ہارڈ شپ کوٹہ ڈیڑھ فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔80 سال سے زائد کے 10 ہزار عازمین بناء قرعہ اندازی حج پر جائیں گے۔ تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والے 10 ہزار عازمین بناء قرعہ اندازی حج پر جائیں گے۔ 100نئی پرائیویٹ کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کی تجویز تیار کر لی گئی۔ وزارت مذہبی امور حکام آج کابینہ کو حج پالیسی پر بریفنگ دیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں