وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کا کوٹہ تقسیم کر دیا

اسلام آباد(جمشید خان) آٹھ سو ننانوے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو اکیاسی ہزار نو سو چونتیس حجاج کا کوٹہ مل گیا، سرکاری حج سکیم کے اضافی نو ہزار حجاج کے کوٹے کے لئے قرعہ اندازی میں کابینہ کی منظوری آڑے آگئی۔

 

وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کا حج کوٹہ تقسیم کر دیا۔ وزارت مذہبی امور نے پرانی 794 حج کمپنیوں کو 76 ہزار چھ سو چوراسی حجاج کا کوٹہ دے دیا گیا۔ نئی105 حج کمپینوں کو 5250 حاجیوں کا کوٹہ دیا گیا، وزارت مذہبی امور نے مجموعی طور پر899 حج کمپنیوں کو81934 حاجیوں کا کوٹہ دیا۔

 

حج کوٹے کے حصول کے لئے پندرہ حج کمپنیوں کے عدالتوں میں کیس زیر التواء ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پانچ حج ٹور کمپنیوں کو گذشتہ حج میں ناقص کارکردگی پر کوٹہ نہیں دیا ۔چار حج ٹور کمپنیوں کو کمپنی مالکان کی فوتگی اور دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے کوٹہ نہیں دیا گیا۔ سرکاری سکیم کے تحت ساڑھے نو ہزار سے زیادہ حج کوٹہ کی قرعہ اندازی التواء کا شکار ہو گئی ہے۔

 

سرکاری سکیم کے ساڑھے نو ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب نے دیا تھا، جس کے لئے وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کی قرعہ اندازی کے لئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، تاہم قرعہ اندازی کی منظوری کابینہ سے تاحال نہیں ملی، کابینہ سے منطوری کے بعد نئے حج کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں