میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے

کوئٹہ (پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور محمد نواز خان کے درمیان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی دوڑ کا فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

نمبر گیم میں آگے رہنے والی اور تحریک انصاف کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ محمد نواز خان متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے نامزد امیدوار تھے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں میر عبدالقدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلہ میں محمد نواز خان 20 ووٹ لے سکے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں