ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کی تلاش، وقار یونس اور مصباح الحق مضبوط امیدوار

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ کوچ اور باولنگ کوچ کی تلاش شروع ہوگئی۔ وقار یونس مضبوط امیدوار بن گئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں 5 رکنی کوچز سلیکشن کمیٹی نے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوچز کی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ انٹرویوز کے مرحلے کے آغاز پر ہی باولنگ کوچ کے عہدے کے امیدوار محمد اکرم نے اپنی درخواست واپس لے لی جس سے وقار یونس باولنگ کوچ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔

 

پی سی بی ہیڈ کواٹرز میں محسن حسن خان، کیمپ کمانڈر قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر انٹرویوز دیے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز اور کونٹی والش کے ویڈیو کال کے ذریعے انٹرویوز کیے گئے۔

 

واضح رہے کہ ذاکر خان، وسیم خان انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان کی جانب سے انٹر ویوز اور اپنی سفارشات چئیر مین پی سی بی کو رپورٹ کی صورت میں پیش کر دی گئیں۔ کوچز کی تعیناتی کے حوالےسے حتمی فیصلہ احسان مانی کریں گے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں