مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس باؤلنگ کوچ مقرر

 

پبلک نیوز: مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار ہونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کوچز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ نئے کوچز کی پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے کوچز کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصباح الحق 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر جبکہ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔  وقار یونس کو بھی 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

 

کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل کی جانب سے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا گیا۔ پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔ دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔

 

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں