میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، علی ظفر کے 7 گواہان کے بیان حلفی سیشن کورٹ میں جمع

لاہور (پبلک نیوز) علی ظفر کی جانب سے 7 گواہان نے بیان حلفی جمع کروا دیا گیا۔ بیان حلفی جمع کروانے والوں میں اسعد احمد، کاشف چمن، جوشوا کیتھ، محمد علی، قیصر زین، اقصی علی اور محمد تقی شامل ہیں۔

 

سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔ علی ظفر کی جانب سے 7 گواہان نے بیان حلفی جمع کروا دیا گیا۔ بیان حلفی جمع کروانے والوں میں اسعد احمد، کاشف چمن، جوشوا کیتھ، محمد علی، قیصر زین، اقصی علی اور محمد تقی شامل ہیں۔

 

عدالت نے وکیل علی ظفر سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ کہاں ہے۔ جس پر وکیل علی ظفر نے نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ ابھی وصول نہیں ہوا۔ ہم نے معزز عدالت کے حکم کے مطابق گواہان کے بیان حلفی جمع کروا دیئے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ معزز سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سات روز میں میشا شفیع کے وکلاء جرح کرئے گے۔ دو گواہان باقاعدہ عدالت میں پہلے ہی شہادت قلمبند کروا چکے ہیں۔ عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کو طلب کرتے ہوئے کیس کو انتظار میں رکھا لیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں