دورہ آسٹریلیا: ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان، سابق کپتان سرفراز باہر

لاہور (پبلک نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق کپتان سرفراز دورہ آسٹریلیا سے باہر جبکہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عرفان، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور عثمان قادر شامل جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں عابد علی، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی،محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کا قرعہ نکل آیا۔

 

ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر قومی ٹیم مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، سرفراز احمد کپتانی کے بعد اسکواڈ سے بھی فارغ ہو گئے۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا سرفراز کے لیے کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں، فارم بحال کرنے کا موقع ہے۔ ڈومسٹک میں پرفارم کریں اور ٹیم میں واپس آئیں۔

 

مصباح الحق نے کہا بورڈ کے کسی بھی فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں،  شرجیل کو ابھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی، راحت علی مستقبل کے پلان میں شامل ہے۔

 

بابر اعظم قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شام ہیں۔

 

ٹیسٹ ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، افتخار احمد،عمران خان سینئر، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹیم 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ایک اور ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں