مظلوم کشمیری عوام کی آواز پاکستان ہے، مشال ملک

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کی بہو، بیٹیاں تحریک جدوجہد آزادی میں عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کی بہو، بیٹیاں تحریک جدوجہد آزادی میں عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کا ہر شہری کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ پاکستان کسی صورت کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ یاسین ملک اور دیگر کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کر سکتی۔ پاکستان بھارت کی مکروہ کاغذی کارروائی کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت خطے کے امن کے درپے ہے۔ خطے کا کوئی بھی ملک جارحانہ بھارتی اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔

 

 

اہلیہ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم پر مشکل وقت آیا تو ڈاکٹر فردوس پہلے مدد کو پہنچیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کشمیری عوام کا مقدمہ لڑنے پر مشکورہیں۔ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ سے کشمیری عوام میں امید کی کرن جاگی۔ کشمیری عوام جذبہ اسلامی اور حریت بھارتی فوج سے نبردآزما ہے۔

 

مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری قیادت کو گرفتار کر کے مقبوضہ وادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ میرے شوہر یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں موت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے۔ مظلوم کشمیری عوام کی آواز پاکستان ہے۔ بھارت کو مقبوضہ وادی کے علاقے سے غرض ہے۔ مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر سلامتی کونسل میں اٹھایا جانا چاہیئے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں