بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمیریوں کی جدوجہد میں شدت تو آسکتی ہے کمی نہیں، مشال ملک

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ شادی کی سالگرہ کے روز یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمریوں کی جدوجہد میں شدت تو آسکتی ہے کمی نہیں۔ معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانا چاہیے

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ شادی کی سالگرہ کے روز یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کو چار ماہ ہوگئے۔ یاسین ملک پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔ کمر کے مہرے ہل چکے ہیں، ٹانگ میں پس پڑچکی ہے۔ مضر صحت کھانا اور گندا پانی دیا جا رہا ہے اور غیرانسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

 

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمریوں کی جدوجہد میں شدت تو آسکتی ہے کمی نہیں۔ وادی میں ہرجگہ بھارتی فوجی کیمپس بنا دیے گئے ہیں۔ دنیا بھرمیں بھارتی مظالم کی بات ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوعیاں کیا ہے۔

 

یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرکے حالات بہت نازک ہوگئے ہیں۔ معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانا چاہیے۔ بھارتی بربریت کے خلاف پوری دنیا میں آوازیں اٹھ گئی ہیں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں