مشن امپاسیبل کا سینما میں شاندار بزنس

لاہور (پبلک نیوز) ''مشن امپاسیبل فال آؤٹ'' سینما گھروں پر چھا گئی۔ پہلے چار دنوں میں چھ کروڑ ڈالرز سے زائد کما کر امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایکشن ، ایڈونچر سے بھرپور ،مار دھاڑ، تھرل، فال آؤٹ نے مشن امپاسیبل سیریز کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ٹام کروز کی مشن امپاسیبل فال آؤٹ نے افتتاحی ہفتہ چھ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرلیا۔

جبکہ میوزیکل کامیڈی فلم ماما میا رواں ہفتے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کما کر امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی اور دا ایکوالائزر ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں