مختلف زبانیں سیکھنے کے چند آسان طریقے

پبلک نیوز: انگلش اور باقی دیگر زبانیں سیکھنا ہوا آسان، مختلف زبانیں سیکھنے کے چند آسان طریقے، جن کی مدد سے آپ اپنی زندگی آسان بنا سکتے ہیں۔

ہمارے معاشرہ میں اگر انسان کی پول چال ٹھیک نہ ہو تو اسے ان پڑھ سمجھا جاتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی پڑھا لکھا کیوں نہ ہو۔ اس وقت اس کی ڈگری بھی بے معنی لگتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زبان انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اگر ہمارے اس معاشرہ میں انگلش بولنا آ جائے اور انگلش زبان پر عبور حاصل ہو تو کیا ہی بات ہے۔

انگلش یا اور کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے سب سے پہلے اپنے ذہن کو پختہ رہنے پر آمادہ کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں پختگی آجائے یعنی آپ یہ تحیہ کر لیں کے یہ کام لازمی کرنا ہے تو آپ کسی بھی مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انگلش سیکھنے کے لیے آپ اچھے اور معیاری کورسسز بھی کر سکتے ہیں اور اگر کورسسز کے لیے جانا آپ کے لیے مشکل ہے تو یہ سہولت آن لائن بھی دستیاب ہے۔

علاوہ ازیں روزانہ انگلش اخبار پڑھنے سے بھی انگلش زبان پر عبور حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن اس کام کے لیے کم سے کم 30 سے 40 منٹ روز انگلش اخبار کو دینا ضروری ہیں۔ اخبار پڑھتے وقت اپنے ساتھ ڈکشنری ضرور رکھیں اور ہر لفظ کا مطلب سمجھیں۔ پڑھنے کے بعد اپنے الفاظ میں لکھیں کے آپ نے اخبار کی تحریر سے کیا سمجھا ہے۔

ایک اور طریقہ جو آپ کی دلچسپی کو بھی بڑھائے گا۔ انگلش فلمیں دیکھیں یا انگلش خبریں بھی سن سکتے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ اس زبان پر عبور حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلے گھر میں گھر والوں کے ساتھ انگلش بولنا شروع کریں اور یہ ڈر دل و دماغ سے نکال دیں کہ آپ کی غلطیوں پر کوئی ہسے گا۔

یاد رکھیں جب انسان سیکھتا ہے تو اس سیکھنے کے عمل میں غلطیاں ہونا ایک معمولی بات ہے۔ اس پر پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ ان چند اور آزمودہ طریقوں کا استعمال کر کے آپ انگلش تو کیا کسی بھی زبان پر عبور حاصل کر سکتے ہیں اور معاشرہ میں سر اٹھا کر جی سکتے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں