پراجیکٹ موبائل ہیلتھ یونٹس کی رپورٹ تیار، اسپکر اسمبلی کو پیش کی جائے گی

لاہور (ادریس شیخ) شہباز شریف کے پراجیکٹ موبائل ہیلتھ یونٹس کی رپورٹ تیار، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو پیش کی جائے گی، پرویز الٰہی نے سابق حکومت کے اس پراجیکٹ کے آڈٹ کی ہدایت کی تھی۔

 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے پراجیکٹ موبائل ہیلتھ یونٹس کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ جلد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے موبائل ہیلتھ یونٹس کے آڈٹ کی ہدایت کی تھی

 

گزشتہ دور حکومت میں 6 اضلاع میں کام کرنے والے موبائل ہیلتھ یونٹس کے بجٹ میں 45 کروڑ 21 لاکھ روپے بجٹ کا اضافہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے 38 کروڑ 27 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ سابق پنجاب حکومت نے بعد میں منصوبے کی لاگت 83 کروڑ 58 لاکھ روپے کر دی۔

 

3 جولائی 2009 کو پنجاب کے 6 اضلاع میں موبائل ہیلتھ یونٹس کو فعال کیا گیا۔ مظفرگڑھ، راجن پور، میانوالی، ڈی جی خان اور بہاولپور میں موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کیے گئے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں