کراچی سے ماڈلنگ کیلئے لاہور آنے والی اقراء سعید قتل

لاہور (پبلک نیوز) کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی لڑکی قتل، مقتولہ کی شناخت اقراء سعید کے نام سے ہوئی، مقتولہ کے والد لاہور بلالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی لڑکی کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش دو دن پہلے شاہدرہ سے ملی۔ مقتولہ کی شناخت اقراء سعید کے نام سے کرلی گئی۔ لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے تین لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور چیز بھی کھلائی۔ ملزمان میں حسن، عمر اور عثمان شامل ہیں۔ مقتولہ کے والد لاہور بلالیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں