سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے نوازشریف کا بیان ریکارڈ کر لیا

لاہور (مرزا رمضان بیگ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات میں پیش رفت، جے آئی ٹی نے مقدمہ میں نامزد نوازشریف کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جیل میں نوازشریف سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ، نوازشریف نے تحمل سے سوالوں کا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان کوٹ لکھپت جیل میں ریکارڈ کیا گیا، جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے نواز شریف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، نواز شریف نے جے آئی ٹی کے تمام سوالوں کا جواب تحمل کے ساتھ دیا ۔

جے آئی ٹی اب تک مقدمہ میں نامزد 6 وزرا، 90 سے زائد پولیس ملازمین اور 85 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، جلد ہی رپورٹ حکومت کو فراہم کردی جائے گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں