انتخابات میں کامیابی کیلئے مودی پاکستان پر ایک اور حملہ کروا سکتے ہیں: محبوبہ مفتی

پبلک نیوز: مودی سرکار ہر محاذ پر ناکام، اپنا ووٹ بینک بڑھانے کا ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کہتی ہیں۔ جیت کے لیے مودی پاکستان میں بالاکوٹ جیسی ایک اور کاروائی کر سکتے ہیں۔ وہیں ابھی نندن سے مشابہہ بی جے پی کی حمایت کرتے  شخص کی تصویر کا بھی پول کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی سابق  وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے خبردار کیا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان پر ایک اور حملہ کروا سکتی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مودی سرکارتمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔ عام انتخابات میں ووٹرزکی ہمدردی پانے کے لیے بالا کوٹ جیسا ایک اور حملہ پاکستان پر ہو سکتا ہے۔

ادھر بی جے پی کی حمایت کرتے جعلی ابھی نندن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے مشابہت رکھنے والے شخص کی تصویر  وائرل ہوئی۔ جس نے گلے میں بی جے پی کی حمایت کے لیے اسکارف پہن رکھا ہے۔ تاہم بھارتی ائیر فورس نے تصویر کو جعلی قراردے دیا ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں