مودی دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران اپنا ہی مذاق بنوا بیٹھے

پبلک نیوز: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران اپنا ہی مذاق بنوا بیٹھے۔ کشمیری عوام کو اپنے استقبال کے لیے نہ پا کر پہاڑوں کی جانب ہی ہاتھ لہراتے رہے۔ ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا۔ جس پر وادی بھر میں کشمیریوں نے احتجاج اور ہڑتال کی۔ کشمیری عوام نے ان کے دورے پر یوم سیاہ منایا۔

ایسے میں جب مودی 'دل جھیل' کی سیر کو پہنچے اور کشتی میں سوار ہوئے تو یہ دکھانے کے لیے کہ لوگ ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ پہاڑوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرانے لگے۔

 

 

ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ ہوئی تو کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جملے کسے۔ کسی نے پرئم منسٹر کی جگہ، ٹور منسٹر کہا تو کسی نے کہا کہ کشمیر میں تو لاک ڈاؤن تھا، مودی جی ہاتھ ہلا کر کسے بے وقوف بنانا چاہ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کا ہاتھ ہلانا کشمیر میں نہ دکھائی دینے والے ان گنت بی جے پی کے دوستوں کے لیے ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں