بھارتی وزیر اعظم مودی کی یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارک باد

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کی امن پالیسی، بھارتی وزیر اعظم لہجہ بدلنے پر مجبور، نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو پیغام، مودی نے  یوم پاکستان پر امن کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت آ گیا ہے برصغیر کے عوام کی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے مل کر چلیں۔ خطہ کو دہشت گردی اور شدت پسندی سے پاک کرنا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مودی کا پیغام ٹویٹ کے ذریعہ شیئر کیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی امن پالیسی کے بعد بھارتی وزیر اعظم بھی لہجہ بدلنے پر مجبور ہو گئے۔

 

اس کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نریندر مودی کے مبارکباد کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ مذاکرات کا آغاز کیا اور تمام مسائل کا حل ڈھونڈا جائے جن میں مسئلہ کشمیر خصوصی توجہ کا حامل ہے۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں