ہٹلر مودی کا ایجنڈہ پاکستان کو ختم کرنا ہے، شیخ رشید

 

آزاد کشمیر (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی نے پاکستان کو اندرونی  طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جو ناکام ہو گئی۔ ہٹلر مودی کا ایجنڈہ پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ کشمیر ایشو پر ملک کی ساری جماعتیں اکٹھی ہیں۔

 

لائن آف کنٹرول پر سماھنی سیکٹر کے دورے کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہٹلر مودی کا ایجنڈہ پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ امریکا  کی دوستی پر اعتبار نہیں، چین کی دوستی پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند ہیں لیکن وقت آیا تو پوری قوم دشمن کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہو گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور مودی نے پاکستان کو اندرونی  طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جو ناکام ہو گئی۔ مودی نے کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی اور الیکشن سے قبل بھی جنگ جیتنے کا ماحول بنایا۔ کشمیر ایشو پر ملک کی ساری جماعتیں اکٹھی ہیں۔ مظلوم عوام کا ساتھ نہ دینے والا غداری کا مرتکب ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں