ماہرین محمد صلاح کے ایک اور گول سے حیران

پبلک نیوز: معروف مصری کھلاڑی محمد صلاح نے ایک اور ناقابل یقین گول داغ کر مخالفین اور ماہرین کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیور پول کی طرف سے کھیلنے والے سپراسٹار مصری کھلاڑی محمد صلاح نے انوکھا گول اسکور کیا کہ مداحوں کے ساتھ ساتھ ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔

افریقہ کپ میں محمد صلاح بھرپور فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے یہ گول افریقہ کپ  کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کیا۔ مصری ٹیم نے یہ مقابلہ بہ آسانی تین صفر سے جیت لیا، مگر ان تین میں سب سے انوکھا گول محمد صلاح کا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محمد صلاح کو فیفا کی جانب سے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یہ گول انھوں نے انگلش کلب ایورٹن کے خلاف اسکور کیا تھا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں