معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مکالو چوٹی سر کر لی

پبلک نیوز: معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مکالو چوٹی سر کر لی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیپال میں واقعہ 8485 میٹر بلند چوٹی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے۔ محمد علی سدپارہ 8 ہزار فٹ سے زیادہ بلند سات چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی سدپارہ کی مہم کیلئے پاک فوج نے اعانت فراہم کی۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی بیگ سات براعظموں میں سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو مائونٹ ایورسٹ بھی سر کی ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں