محمد حفیظ کی ورلڈ کپ میں تیسری تیز ترین ففٹی

پبلک نیوز: محمد حفیظ نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں سلیکشن درست ثابت کر دی۔ حفیظ کے 62گیندوں پر 84رنز، بڑے ٹارگٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ حفیظ نے 7اوورز میں 43رنز کے عوض انگلش کپتان مورگن کی وکٹ لی۔ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے۔ حفیظ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیزترین ففٹی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں سلیکشن درست ثابت کر دی۔ حفیظ نے 62گیندوں پر 84رنز بنائے، بڑے ٹارگٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا،حفیظ نے 7اوورز میں 43رنز کے عوض انگلش کپتان مورگن کی وکٹ لی،شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے۔

حفیظ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیزترین ففٹی بنائی۔ حفیظ نے 39گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ پروفیسر فیلڈنگ میں بھی مستعد نظر آئے۔ حفیظ نے سنچری میکر روٹ کا شاندار کیچ پکڑ کر انگلش ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حفیظ کا کہنا تھا آج ہم جیت کےجذبےکےساتھ میدان میں گئےجیت کےساتھ ہمیں اعتمادملا،شاداب خان نےاچھا بریک تھرودیا، جس نے فتح کی بنیاد رکھی۔ آنے والے میچز مشکل ضرور ہیں لیکن میدان میں اچھی پرفارمنس سے کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں