مصر کے اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح دوسری بار افریقہ کے بہترین فٹبالر قرار

پبلک نیوز: مصر کے اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح مسلسل دوسری بار افریقہ کے بہترین فٹ بالر قرار، سینیگال میں ہونے والی تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

مصری فٹ بالر محمد صلاح نے دوسری بار افریقہ کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ محمد صلاح نے اپنے کلب لیورپول کو چیمپئنزلیگ کے فائنل میں پہنچنے میں مدد دی تھی۔

 

پریمئر لیگ کے اِس سیزن میں وہ اب تک 13 گول کر چکے ہیں۔ ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال میں شامل 56 ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور محمد صلاح کو افریقہ کا بہترین فٹ بالر قرار دیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں