وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم پر رکھا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم پر رکھا گیا۔ مہمند ڈیم نومبر 2024 تک تعمیر ہوجائے گا، ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

 ڈیم میں 12 لاکھ ایکٹر فٹ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ مہمند ڈیم سے 16 ہزار 737 ایکٹر زرعی اراضی کو سیراب ہوگی۔ مہمند ڈیم میں ہر سال 2 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوگی، سستی ترین بجلی ہوگی۔ مہمند ڈیم پر 309 ارب لاگت آئے گی، 238 ارب حکومت پاکستان خرچ رے گی جبکہ مہمند ڈیم پر 71 ارب روپے فارن فنڈنگ سے لگائے جائیں گے۔

 

مہمند ڈیم میں 6 لاکھ 75 ہزار ایکٹر فٹ پانی کا ذخیرہ ہر وقت قابل استعمال ہوگا۔ مہمند ڈیم کنکریٹ کا ہوگا جوکہ 50 سال سے 100 سال تک فعال رہے گا۔ مہمند ڈیم واپڈا اور ایجنسی فرانس ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں