اداکار محسن عباس اور انکی اہلیہ کا ازدواجی سفر ختم ہو گیا

 

لاہور (پبلک نیوز) ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس کے ازدواجی سفرکا اختتام ہو گیا ہے۔ فیملی عدالت نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بیان کے بعد خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہوگئیں۔ ماڈل فاطمہ سہیل اور ادکار محسن عباس کا ازواجی سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ فیملی عدالت کی جانب سے ماڈل فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی۔ فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔

 

ماڈل فاطمہ سہیل اور محسن عباس فمیلی کورٹ میں اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔ فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ گزارہ کرنا اب ممکن نہیں ہے۔ شوہر کے ساتھ صلح نہیں کر سکتی۔ بیٹے کی خود پرورش کروں گی، بیٹا جان سے پیارا ہے۔

 

واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے 2 ماہ قبل اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ گزشتہ ماہ فاطمہ نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے فاطمہ سہیل کے بیان کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی گئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں