محسن عباس نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا

 

لاہور (پبلک نیوز) لاہور سیشن کورٹ نے گلوکار و اداکار محسن عباس  کے خلاف کیس میں اہلیہ پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات خارج کرنے کی منظوری دے دی۔ محسن عباس نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو تھانہ ڈیفنس پولیس کےتفتیشی افسر نے مکمل پولیس رپورٹ پیش کی۔ پولیس رپورٹ میں بیوی سہیل فاطمہ کومحسن عباس کو دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصور وار ٹھہرایا گیا جبکہ بیوی پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو پولیس نے خارج کر دیا۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد محسن عباس کے وکیل نے دھمکیاں دینے کی دفعات میں عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت واپس کر دی۔

 

اداکار محسن عباس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ اپنی شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خلاف ایک سازش ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں