محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

 

پبلک نیوز: شوبز کی ایک اور جوڑی علیحدگی کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے طلاق کے لیے فیملی کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کے لیے فیملی کورٹ لاہور سے رجوع کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن عباس نے مجھے  تشدد کا نشانہ بنایا لہذا اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی، اس کے علاوہ محسن کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔

 

واضح رہے کہ وینا ملک کی شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرانے کی خبریں منظر عام پر آئیں تو شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ معروف گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید کی راہیں بھی جدا ہو چکی ہیں۔ میاں بیوی کے تعلقات ایک سال میں ہی ختم ہوگئے۔

 

اس سے پہلے حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زینت بنی رہیں۔ حمیرہ ارشد نے صلح کے بعد دوبارہ خلع کا دعویٰ دائر کیا اور شوہر پر جائیداد ہڑپنے کا الزام بھی لگایا اور قصہ خلع پر ہی جا کر تمام ہوا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں