خڑ کمر واقعہ پر سیاست چمکانے والے محسن داوڑ کا دوغلا چہرہ سامنے آ گیا

پبلک نیوز: خڑ کمر واقعہ پر سیاست چمکانے والے محسن داوڑ کا دوغلا چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ محسن داوڑ کے چند برس پرانے ٹویٹ نے دوغلے چہرے کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں محسن داوڑ  سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاکتوں کو جائز قرار دیتے رہے۔ محسن داوڑ کا چند برس پرانا ٹویٹ سامنے آ گیا۔ ماضی میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں مرنے والوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔

محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ معاملے پر قابو پانے کے لیے حکومت کو جارحانہ انداز اپنانا چاہیے۔ احتجاج کی آزادی اور حکومتی رٹ قائم کرنے میں توازن ہونا چاہیے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں