معین اختر کے مداح آج ان کا 68واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

کراچی (پبلک نیوز) طنز و مزاح ہو، سنجیدہ اداکاری ہو، تھیٹرہو، ٹاک شوز ہوں یا گلوکاری فن کے آسمان پر معین اختر کا نام سنہرے حروف میں لکھا نظر آتا ہے۔ معین اختر نے جو کردار نبھایا خوب نبھایا۔ مداح آج ان کا 68واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دینے والے لیجنڈری اداکار معین اختر کا آج68واں یوم پیدائش ہے۔ معین اختر نے برسوں اپنی اداکاری سے خوشیاں بانٹیں، ہاف پلیٹ کا شاعر ہو یا روزی کا لافانی کردار، معین اختر نگینے کی طرح ہر کردار میں سج جاتے تھے۔

24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 6 ستمبر 1966 کو پہلی بار اسٹیج پر قدم رکھا تو لوگ ان کی پرفارمنس دیکھ کر پلکیں جھپکانا بھول گئے۔

اسٹیج ڈراموں میں عمر شریف کے ساتھ جوڑی ہو یا ٹی وی پروگرام میں انور مقصود کا ساتھ، معین اختر نے لوگوں کے چہروں پر خوب مسکراہٹیں بکھیریں۔

معین اختر کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے  نوازا گیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں