پی ٹی آئی کی حکومت زرداری صاحب کے ایک اشارے کی مار ہے: مولا بخش چانڈیو

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بھانڈ اور پھٹے ہوئے ڈھولوں کو اپنی حثیت کا اندازہ ہو گیا ہے۔ یہ آمریت کے لے پالک ہیں ان سے جمہوریت برداشت نہیں ہو رہی۔

مرکزی ترجمان پی پی مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزرا ہمیشہ آمریت کے گن گاتے رہے۔ سندھ حکومت کو گرانے والے آج خود گر چکے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے واضح کیا کہ تحریک انصاف ادارے کے پیچھے نہ چھپے خود زور آزمائی کر کے دیکھ لے۔ یہ جہاں اور جس جگہ کہیں گے مقابلہ کریں گے، ذرا کھل کر تو سامنے آئیں۔ خود کو پارسا کہنے والے اپنی جماعت کے رہنما حامد خان کے الزامات کا جواب تو دیں۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نظام کے تسلسل کی وجہ سے ان کو برداشت کر رہے ہیں۔ چیئرمن صاحب نے ٹھیک کہا زرداری صاحب اجازت دیں پھر دیکھتے ہیں یہ کتنے دن رہ پاتے ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنما نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ان کی حکومت زرداری صاحب کے ایک اشارے کی مار ہے۔ ابھی ٹریلر دکھایا تو دم دبا کر بھاگے ہیں۔ جب بی بی کا بیٹا اور ان کے جیالے میں میدان میں نکلے تو یہ نظر ہی نہیں آئیں گے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں