عمران خان چاہتےہیں انہیں بادشاہ قرار دے دیا جائے: مولابخش چانڈیو

کراچی (پبلک نیوز) پیپلز پارٹی نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔ مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں انہیں بادشاہ اور ان کے وزرا کو نورتن پکارا جائے۔ سعیدغنی نے عمران خان کو کٹھ پتلی وزیر اعظم قرار دے دیا۔

 

مہنگائی کی لہر، اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید پر پیپلزپارٹی نے حکومت پر جوابی وار کر دیئے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی باتیں ناکامی کا اعتراف  ہے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں انہیں بادشاہ اور ان کے وزرا کو نورتن قرار دیا جائے۔ عمران خان کی پارلیمنٹ سے مایوسی سے ثابت ہو گیا وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

 

دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما پپلزر پارٹی سعید غنی نے عمران خان کو کٹھ پتلی وزیر اعظم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو لایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں