پی ٹی آئی سندھ میں کسی مہم جوئی سے باز رہے: مولا بخش چانڈیو

کراچی (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی آگیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خود کسی کے کندھوں پر کھڑی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی آگیا۔ وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نہ تو کنٹینر کی سیاست کرتی ہے نہ کسی سہارے کی تلاش میں رہتی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات وفاقی حکومت کی فکر کریں جو دوسری جماعتوں کے سہارے پر کھڑی ہے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ حکومت کے خاتمہ کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ غیرآئینی طریقہ سے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی۔

مشیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خاتمہ سے متعلق بیان آمریت کا طرز حکمرانی ہے وزیراعظم اپنے وزیر کی بیان پرفوری وضاحت پیش کریں۔

پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما عاجز دھامرا وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات کے بیان پر کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ سندھ حکومت کے مہمان ہونے کی بات سے تحریک انصاف کی سازش بے نقاب ہوئی نوازشریف کو اس کے وزیر لے ڈوبے عمران خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں