مولانا فضل الرحمٰن عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

پبلک نیوز: مولانا فضل الرحمٰن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ جمیعت علمائے اسلام (فضل) کے ارکان پارلیمان اور کارکنان نے ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کو کارکنان کے سکیورٹی حصار میں باہر لایا گیا۔ کارکنان کی جانب مولانا فضل الرحمٰن پر گل پاشی کی گئی۔ کارکنان نے مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ کارکنان کی جانب سے الجہاد الجہاد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے کو کارکنان نے اپنے حصار میں لے لیا۔ کارکنان کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹرینز بھی ائیرپورٹ ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔

ارکان پارلیمان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لینے کے بعد قائد کے محافظ ہیں۔

احمد علی کیف  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں