'نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا' مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کا عندیہ دیدیا

پبلک نیوز: نیب کو سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹیز اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں دھرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا ہے۔ انھوں نے پیپلزپارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے کارکنوں کو بھی ملک بھر میں گرفتار کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو اپنی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت بھی دے دی اور ساتھ دھرنے کا بھی کہہ دیا۔ سربراہ ایم ایم اے نے کہا سابق دھرنے ان کے دھرنے کے مقابلے میں دھرنیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو ہونے والے پارلیمانی پارٹیز اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ جس میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو نیشنل ایکشن پلان کے حوالےسے بریفنگ کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعوت دے رکھی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں